Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras and Hazarajat...The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they are facing on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness and disinformation...... To further awareness against violence, disinformation and discrimination, we have launched a sister Blog for youths and youths are encouraged to share their stories and opinions; Young Pens

Tuesday, October 16, 2012

کوئٹہ، فائرنگ میں چار افراد ہلاک


آخری وقت اشاعت: منگل 16 اکتوبر 2012 ,‭ 07:12 GMT 12:12 PST


پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق منگل کی صبح سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ان افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔

حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے کباڑی مارکیٹ میں دکان پر فائرنگ کی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں 2002 کے بعد بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کازیادہ تر نشانہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد بنے جن کا تعلق شیعہ مکتبہ فکر سے ہے۔

ہزارہ قبیلے کی جانب سے ستمبر 2012 میں سپریم کورٹ میں ایک فہرست پیش کی گئی جس کے مطابق فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور بم دھماکوں میں قبیلے کے 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ان واقعات کے باعث ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

2009 کے بعد کوئٹہ میں سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی سلسلہ شروع ہوا اور اب تک پولیس کے مطابق 20 سے زائد علماء اور طلباء ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔

یہ واقعہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے کوئٹہ میں بلوچستان کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے تین روز بعد پیش آیا 
۔ سپریم کورٹ نے ان واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment