Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Saturday, January 25, 2014

حکومت کا ایران جانے والے پاکستانی زائرین کوفضائی سروس فراہم کرنےکا فیصلہ


12:17:03 AM ہفتہ, 25 جنوری 2014
700 694 5 0 0



اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : حکومت نے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کو فضائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا، زائرین پر فضائی سروس کے اضافی اخراجات کا بوجھ بھی نہیں ڈالا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر فضائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں کے بیڑے کو یہ سہولت فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں گے۔ ایران کی سرحد کے قریب سے زائرین کو لے جانے اور واپس لانے کیلئے یہ سہولت فراہم کیا جا رہی ہے۔

گزشتہ شب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ملاقات میں اس سروس پر اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

زائرین سے زمینی سفر کے اخراجات ہی لئے جائیں گے اور ان پر فضائی سہولت سے اٹھنے والے اضافی اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔



I AM Hazara