Image copyrightREUTERSImage captionدولتِ اسلامیہ مشرقی افغانستان میں سر گرم ہے لیکن اس سے پہلے کابل میں ہونے والے کسی حملے کی ذمہ اس نے قبول نہیں کی تھی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہزارہ برادری کے احتجاج پر خودکش حملے میں 80 افراد کی ہلاکت پر ملک میں اتوار کو سوگ منایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خودکش حملے میں عام شہریوں پر حملے کو’ جنگی جرم قرار دیا ہے۔
خودکش حملے میں کم از کم 80 ہلاکتوں کے علاوہ 230 سے زیادہ افراد زخمی ہیں
خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم سے روابط والی نیوز ایجنسی اعماق کا کہنا ہے کہ دو خود کش حملہ
آوروں نے کابل میں اہل تشیع کے احتجاج میں اپنے آپ کو اڑا دیا۔