Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras and Hazarajat...The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they are facing on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness and disinformation...... To further awareness against violence, disinformation and discrimination, we have launched a sister Blog for youths and youths are encouraged to share their stories and opinions; Young Pens

Thursday, August 16, 2012

کوئٹہ: ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق


August 16, 2012 - Updated 1730 PKT

کوئٹہ … کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افرا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں 
جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔امدادی کارروائیاں شرو ع کردی گئیں ہیں جبکہ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے

Geo  TV


کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تین افراد کو رکشے سے اتار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ارباب کرم خان روڈ پر فاروق ملز کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ایک رکشہ کو اسلحہ کے زور پر روکا اور اس میں سوار تین افراد کو اتار کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتولین کی لاشیں پولیس کے آنے تک سڑک پر پڑی رہیں ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں دو افراد کی شناخت خادم حسین اور عبدال علی کے نام سے ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔

No comments:

Post a Comment