Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Thursday, January 23, 2014

ہزارہ قبیلے کے عمائدین نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلوچستان میں گرینڈ اپریشن کا مطالبہ کردیا


کوئٹہ( قدرت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کے ہمراہ جمعرات کی شب علمدار روڈ پر ہزارہ قبیلے کے عمائدین سے مذاکرات کیلئے امام بارگاہ نیچاری پہنچ گئے رات گئے تک ملنے والی اطلاع کے مطابق بات چیت کا سلسلہ کبھی کامیاب ہوتا کبھی ناکام ہوتا علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پورے علاقے میں چیمرز لگا ئے گئے تھے جس کی وجہ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو کوریج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے 28افراد کی لاشیں ان کے لواحقین علمدار روڈ پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن شروع کیاجائے اور ہزارہ برادری کو جو ایک منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مذاکرات کے دوران امام بارگارہ نیچاری میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔


No comments:

Post a Comment