Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Monday, April 30, 2018

وزیرِ داخلہ احسن اقبال کی اپیل مسترد، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا جاری



کوئٹہ میں احتجاجی ہزارہ قبیلے کے ارکان نے پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال کی اپیل کے باوجود اپنا دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزیرِ داخلہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزارہ قبیلے کے افراد سے مذاکرات کے لیے پیر کو رات گئے ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے۔

تاہم مظاہرین کے قائد اور مجلس وحدت المسلمین کے رکن اسمبلی آغا رضا نے کہا کہ لوگوں کا یہ مطالبہ ہے کہ جب تک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نہیں آئیں گے وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

گذشتہ ہفتے وقوع پذیر ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف ہزارہ قبیلے کے افراد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق اس سلسلے میں علمدار روڈ، مغربی بائی پاس اور بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جب کہ پریس کلب کے باہر بھی  ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھوک  ہڑتالی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment