Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Monday, April 27, 2015

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ فبیلے کے دو افراد ہلاک


محمد کاظمبی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ


یہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے: پولیس اہل کار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ہزارہ برادری ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پیر کو سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔

سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین افراد بس کے ذریعے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان جانا چاہتے تھے اور وہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں واقع ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر بیٹھے تھے۔

پولیس اہلکار کے مطابق کمپنی کے دفتر میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان افراد پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دف افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو 
علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

No comments:

Post a Comment