Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Sunday, December 25, 2011

ناصر علی شاہ نے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون کیلیے درخواست کی


‎Hazaranews Quetta اس ھفتے کے اوایل میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب رونما ھونے والا کشتی کا المناک حادثہ بلاشبہ ھزارہ قوم کیلیے ناقابل برداشت حد تک درد اور تکلیف کا باعث بنا جسکی شدت اب بھی برقرار ییں ، بلخصوص سوگوار خاندانوں میں اکثر افراد سکتے کے عالم سے گذر رھے ییں ، ایسے کرب کے عالم میں قوم کے تمام افراد اور اداروں کو متاثرہ خاندانوں سے ھمدردی کا اظہار کرکے انکے زخموں پر مرھم رکھنا چاھیے ۔ ایم این اے سید ناصر علی شاہ نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کرکے انھیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے مسلے کو بہتر طور پر حل کرنے کیلیے ایک کمیشن کا قیام عمل میں لاتے ھوے متاثرہ افراد کی فوری طور پر فہرست مرتب کرنے اور انکے لواحقین سے رابطہ کرنے کی ھدایت بھی کی ۔ اس سلسلے میں آسٹریلین سفیر اور انڈونیشین سفیر سے باضابطہ طور پر تحقیقات مین مدد دینے کیلیے بھی درخواست کی گیی ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات میں سید ناصر علی شاہ نے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون کیلیے درخواست کی جس پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے متعلقہ سفارت خانے کو حکومت انڈونیشیا سے اس معاملے پر رابطہ کرنے ، مکمل معلومات کے حصول اور مسلے پر ابتک ھونے والی پیشرفت کیلیے رابطہ کرنے کی ھدایت دی ییں دونوں وزرا نے اس واقعہ پر سید ناصر علی شاہ کو مکمل تعاوں کا یقین دلاتے ھوے ھزارہ قوم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ، ادھر جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور اس مسلے پر کام کرنے والے ذمہ دار سفارتی عملے سے بھی سید ناصر علی شاہ نے رابطہ کرکے مسلے پر ابتک ھونے والی پیشرفت اور تعاون پر بات چیت کی ۔

No comments:

Post a Comment