Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Saturday, December 29, 2012

مستونگ: زائرین کی بسوں پر حملہ، دس ہلاک


اتوار 30 دسمبر 2012,


یہ واقعہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں پیش آیا۔ مستونگ کوئٹہ سے پینتیس کلومیٹر دور ہے (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان بسوں کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں پیش آیا۔ مستونگ کوئٹہ سے پینتیس کلومیٹر دور ہے۔

یہ تین بسیں تفتان سے کوئٹہ آ رہی تھیں جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق اس حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک عینی شاہد وزیر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک بس مکمل طور پر جل گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ معلوم نہیں کہ اس بس میں کتنے لوگ سوار تھے۔

عینی شاہد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کار بم حملہ کیا گیا ہے کیونکہ ایک چھوٹی گاڑی کا انجن بھی جائے حادثہ پر پڑا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں زائرین کی بسوں کو کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اور یہ حملے زیادہ تر مستونگ ہی کے علاقے میں 
کیے جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment