Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Tuesday, April 23, 2013

کوئٹہ ،خودکش حملہ ایک سیکورٹی اہلکار سمیت4افراد جاں بحق 4 بچوں سمیت30 سے زائد زخمی ہوگئے


April 23, 2013 | Filed underآس پاس | Posted by dailyqudrat

کوئٹہ(قدرت نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش حملہ ایک سیکورٹی اہلکار سمیت4 افراد جاں بحق جبکہ 4 سیکورٹی اہلکاروں 4 بچوں سمیت30 سے زائد زخمی ہوگئے دھماکہ کے بعدعلاقے میں شدید ہوائی فائرنگ اور بجلی منقطع ہو گئی تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے علاقے غلزئی روڈ کے قریب فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا تو اسی دوران گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کاسپاہی اسرار احمد ٗخودکش حملہ آورسمیت4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چیک پوسٹ کے قریب 4 سیکورٹی اہلکاروں اور 4 بچوں سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی اور علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی دھماکے کے فوری بعد فرنٹیئر کور ٗ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سول سنڈیمن ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا دھماکے کے بعد پورے علاقے کو سیکورٹی فورسز کے عملے نے سیل کر دیا اور کسی کو بھی جائے وقوعہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور گاڑی کو علمدار روڈ کی جانب لے جانا چاہتا تھا جسے سیکورٹی فورسز کے عملے نے جانے کی اجازت نہ دی اور اسی دوران گاڑی میں سوار حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا اور ساتھ ہی گاڑی میں نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور نزدیکی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق دھماکے میں 80 سے 100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکہ سے 7 فٹ چوڑا اور ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑھ گیا دھماکے کے بعدگاڑی کا انجن دور جا گرا دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا جنہوں نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی 
زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔


No comments:

Post a Comment