اسلام ٹائمز: ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد محمد عمر لہڑی ا میر احمد لہڑی پرسرار طور پر کینٹ پولیس سٹیشن کوئٹہ سے رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس کی حراست سے لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد محمد عمر لہڑی اور میر احمد لہڑی پرسرار طور پر کینٹ پولیس سٹیشن کوئٹہ سے رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق مستونگ سے ہے۔ دونوں دہشتگرد ایف آئی نمبر 13/110، U/S 324، Q.D 186، 353، 149، 147، اور 07ATA کے تحت گرفتار ہوئے تھے۔ خطرناک دہشتگردوں کا پرسرار طور پر پولیس سٹیشن سے فرار ہونا پولیس انتظامیہ کی کارکردگی
پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
No comments:
Post a Comment