آخری وقت اشاعت: جمعـء 1 نومبر 2013 , 11:51 GMT 16:51 PST
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے بعد مچھ میں ہزارہ برادری کی بڑی آبادی ہے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس گاڑی پر ضلع بولان کے علاقے مچھ میں فائرنگ کی گئی۔
لیویز فورس مچھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور تھے جن کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ افراد مچھ ٹاؤن سے کوئلے کی کان کی جانب جا رہے تھے جب پنڈار گدھ کے علاقے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے بعد مچھ میں ہزارہ برادری کی دوسری بڑی آبادی موجود ہے۔اس سے قبل بھی اس علاقے میں اہلِ تشیع ہزارہ برادری کے افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
دوسری جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اس واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت صوبائی حکومت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment