Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Tuesday, September 20, 2011

بلوچستان: شیعہ زائرین کی بس پر حملہ، بیس ہلاک

بلوچستان: شیعہ زائرین کی بس پر حملہ، بیس ہلاک


صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں شیعہ زائرین کی بس پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے چھبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق یہ بس زائرین کو لے کر ایران جا رہی تھی کہ شام کے وقت مستونگ کے علاقے گنج ڈوری میں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ شروع کر دی۔

مستونگ کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ نواز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ زخمی کو کوئٹہ کے مختلف ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ایران جانے والے شیعہ زائرین کی بس پر چاروں اطراف سے فائرنگ شروع کر دی۔ بس میں پچاس افراد سوار تھے۔

مستونگ کے ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ پہلے مسلح افراد نے بس پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی اور اس کے بعد وہ بس کے اندر گھس گئے۔

مسلح افراد نے زائرین کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ابھی تک ایسی کوئی شہادت نہیں ملی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حملہ آور کا تعلق کسی شدت پسند تنظیم ہے۔

بلوچستان سیکرٹری داخلہ نصیب اللہ بازئی نےبی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین نے اپنے سفر سے متعلق حکومت بلوچستان کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔

انہوں نے کہا ایران جانے والے زائرین کی حفاظت کے لیے ایک طریقہ کار موجود ہے لیکن بلوچستان حکومت کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

Source,

BBC URDU

No comments:

Post a Comment