اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے اسباب اور محرکات جاننے کے لیئے بین الاقوامی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے فورم نے حکام کو عندیہ دیا ہے کہ انصاف نا ملا تو عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔
کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کے بیس اور تعیس ستمبر کے حالیہ واقعات پر ہزارہ قوم آج کا دن صدائے احتجاج کے طور پر منارہی ہے،اس ہی سلسلے میں ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے تحت کراچی پریس کلب میں بھی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہوئے کوئٹہ میں تارگٹ کلنگ کے واقعات سے آگاہ کیا فورم کے جنرل سیکٹری مسمی شیر علی کا کہنا تھا کہ اب تک چھ سو زائد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ بھی کیا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے اسباب اور محرکات جاننے کے لیئے بین الاقوامی کمیشن بنایا جائے فورم نے حکام کی توجہ اس جانب بھی مرکوز کی ہے کہ انصاف نا ملا تو عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔ سماء
Samaa TV
No comments:
Post a Comment