زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر اخترآباد کے قریب ایک لوکل بس پر اس وقت فائرنگ کی جب وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی کی طرف جارہے تھے۔
فائرنگ سے بارہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر کمبائند ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) لے جایا گیا ہے۔
فائرنگ کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری اور شیعہ مسئلک سے ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تاہم فائرنگ کرنے والے چار ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔
موقع پر کوئٹہ پولیس کے سربراہ حسن محبوب نے کہا کہ شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ کے اس واقعہ کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ گزشتہ ماہ مستونگ کے فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی نے قبول کی تھی۔
گزشتہ ماہ کی بیس تاریخ کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ زائرین کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چھبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ زخمیوں کو ہسپتل منتقل کرنے والی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں مزید تین افراد مارے گئے تھے۔
BBC URDU
No comments:
Post a Comment