آخری وقت اشاعت: ہفتہ 5 نومبر 2011 , 12:06 GMT 17:06 PST
کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرنے کی کوشش میں خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔
کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کےمطابق سنیچر کو کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤ ن میں ایک امام بارگاہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹرجنر ل پولیس (آپریشن ) کوئٹہ حامد شکیل کےمطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والا خود کش حملہ آور تھا جس کو امام بارگاہ پہنچنے سے قبل سیکورٹی فورسز نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے تواس خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
تاہم ابھی تک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ عید الفطر کے دن بھی مری آباد علمدار روڈ پر ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو اڑایا لیا تھا جب لوگ نماز عید پڑنے کے بعد واپس گھروں کی طرف جا رہے تھے۔
دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ جن میں سے اکثرکا تعلق شعیہ مسلک اور ہزارہ قوم سے تھا۔
BBC URDU
No comments:
Post a Comment