Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Monday, April 15, 2019

ہزارہ برادری کا دھرنا: وزیر مملکت کی ہر قسم کی سکیورٹی کی یقین دہانی


پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ظلم عظیم ہوا ہے اور موجودہ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہریار آفریدی کوئٹہ کی سبزی منڈی میں خود کش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے ہزارہ ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ گئے۔

تاہم ہزارہ برادری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں امید تھی کہ وزیر اعظم عمران خان خود ان کے پاس آتے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے خود کش حملے کے خلاف ہزارہ قبیلے کے افراد کا دھرنا جاری ہے۔ یہ واقعہ جمعے کو اس وقت پیش آیا تھا جب ہزارہ قبیلے کے پھل اور سبزی فروش وہاں خریداری کے لیے گئے تھے۔ اس واقعے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

No comments:

Post a Comment