Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras and Hazarajat...The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they are facing on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness and disinformation...... To further awareness against violence, disinformation and discrimination, we have launched a sister Blog for youths and youths are encouraged to share their stories and opinions; Young Pens

Sunday, June 10, 2012

مستونگ بم دھماکہ، دو افراد ہلاک


آخری وقت اشاعت: پير 11 جون 2012 ,‭ 08:25 GMT 13:25 PST



بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افرادہلاک اورچالیس زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب ایران جانے والے زائرین کی بس چند لمحے قبل وہاں سے گذرگئی تھی۔


کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگارایوب ترین نے بتایا کہ یہ واقعہ سوموار کے روز کوئٹہ سے ساٹھ کلومیٹرجنوب میں واقع ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑ کے مقام پر پیش آیا۔

کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین کی ایک بس دھماکہ ہونے سے چند لمحے قبل گذری تھی۔ تاہم کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافربس دھماکے کی زد میں آگئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چالیس سے زیاد ہ زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کو بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مستونک سے مقامی صحافی عطاء اللہ بلوچ کے مطابق کم زخمی ہونے والوں کوسول ہسپتال مستونگ منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹئیر کور کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے سے تباہ شدہ بس کے ملبے کوہٹاکر کوئٹہ تافتان قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیاہے۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی کوئٹہ تافتان قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے میں ایران میں زیارتوں کے لیے کوئٹہ سے جانے والے زائرین پر کئی حملے ہوچکے ہیں جس میں سے زیادہ ترحملوں کی ذمہ داری لشکرجھنگوی نے قبول کی ہے۔

No comments:

Post a Comment