Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Sunday, September 2, 2012

نوافراد کی ہلاکت پرکوئٹہ میں سوگ،شہرمیں کاروباربند،چھ افرادکیخلاف درج

Misreporting creates confusion and hatred.  Jang Urdu News misreported the incident and that is not expected from the largest Urdu newspaper of Pakistan. 


                                                            نوافراد کی ہلاکت پرکوئٹہ میں سوگ،شہرمیں کاروباربند،چھ افرادکیخلاف درج


Updated on: 9:48:46 AM اتوار, 2 ستمبر 2012


اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نو افراد کی ہلاکت پر شہر آج بھی سوگوار ہے۔ پولیس نے ہزار گنجی میں سات افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر شہر میں آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ 

چند گھنٹوں میں نو افراد کا قتل کوئٹہ کی فضا کو سوگوار کرگیا۔ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر کوئٹہ میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ اس موقع پر سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے اور دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ 

گزشتہ روز دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نیو سبزی منڈی میں گولیاں برسادیں جس سے سات افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ قبائل نے احتجاج شروع کیا جو مغربی بائی پاس سے بروری روڈ تک پھیل گیا۔ 

اس دوران رئیسانی اسٹریٹ پر فائرنگ کی گئی جس کا شکار دو مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔ دہشت گردی کے خلاف علمدار روڈ بھی سیکڑوں افراد احتجاجی مارچ کیا۔ ہزار گنجی میں سات افراد کے قتل کا مقدمہ درج ایس ایچ او شال کوٹ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں چھ نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

شہر میں بدامنی کے خاتمے کے لئے فرنٹیئر کور کو پولیس کے اختیارات دے دیئے گئے جس کے تحت ایف سی اہل کاروں کو دو ماہ کے لئے چیکنگ چھاپوں اور گرفتاریوں کا اختیار ہوگا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں اسلحہ کی راہداری جاری کرنے پر بھی پابندی لگادی جب کہ پہلے سے جاری راہداریوں کی توثیق 

بھی نہیں کی جائے گی۔ سماء

No comments:

Post a Comment