January 11, 2013
Posted by dailyqudrat
کوئٹہ(قدرت نیوز)گورنربلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیاہے اپنے ایک بیان میں گورنر نے بم دھماکے کو دہشت گردی کی بدترین اوربزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے بیرونی آقاں کے ایماءپر مذموم مقاصد کے حصول کےلئے سیکیورٹی فورسز کونشانہ بناتے ہوئے ان کے حوصلہ پست کرناچاہ رہے ہیں جن کی زد میں معصوم شہری بھی آکر اپنی جانیں گنواں رہے ہیں انہوں نے کہاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت دنیا کاکوئی مذہب ومعاشرہ نہیں دیتا اوراس قسم کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کاکوئی قوم ،قبیلہ اورمذہب نہیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس اورایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے اہلکارہماری جان ومال کاتحفظ یقینی بنارہے ہیں اوران کی بے بہاقربانیاں صوبے کے عوام کےلئے قابل فخر ہیں گورنر نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام قبائل ،سیاسی جماعتیں اورمعاشرے کے تمام افراد دہشت گردوں کےخلاف متحدہ ہوجائیں اورہرسطح پر ان کی بھرپورمذمت کرکے انہیں یہ احساس دلایاجائے کہ ان کےلئے بلوچستان کی سرزمین اوریہاں کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں اورجلد اپنے سیاہ کارناموں کاحساب دیناہوگا،گورنر نے بالخصوص عام لوگوں پر زوردیا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول،مشکوک افراد،ان کی نقل وحمل اوراشیاءپر نظررکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیکر ذمہ دارشہری ہونے کاثبوت دیں کیونکہ اسی میں ہم سب کی بقاءاورسلامتی ہے گورنر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کےلئے دعا کی ہے جبکہ انہوں نے پولیس اورانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ شہر سمیت صوبے بھرمیں سیکورٹی کے انتظامات کوفول پروف بنایاجائے۔
No comments:
Post a Comment