Azaranica is a non-biased news aggregator on Hazaras. The main aim is to promote understanding and respect for cultural identities by highlighting the realities they face on daily basis...Hazaras have been the victim of active persecution and discrimination and one of the reasons among many has been the lack of information, awareness, and disinformation.

Monday, April 2, 2012

کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی خواتین کا مظاہرہ


کوئٹہ … کوئٹہ میں اسپنی روڈ اور دیگر مختلف واقعات میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ بلوچستان اسمبلی کے باہر کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں خواتین نے پلے کارڈز اور بینرزکے علاوہ چوڑیاں بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔ انہوں نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس موقع پر خواتین نے بڑی تعداد میں چوڑیاں اسمبلی کے باہر پھینکیں اور گیٹ کے پاس باندھ بھی دیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ بند کراوٴ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت انہیں تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو یہ چوڑیاں ان کیلئے تحفہ ہیں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ پہلے تو صرف ہزارہ برادری کے مردوں کو ٹارگٹ کیا جاتا تھا اب خواتین کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Geo TV

No comments:

Post a Comment