Updated on: 1:37:15 PM ہفتہ, 21 اپریل 2012
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ: شہر میں ہزارہ برادری کے دو افراد کے قتل کے واقعہ کے بعد ایف سی نے تعاقب کرتے ہوئے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔۔
ایف سی ترجمان کے مطابق، بروری روڈ پر ٹی بی سینیٹوریم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا تھا۔
واقعہ کے بعد ایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورملزمان کا تعاقب کیا جنہوں نے قریبی گھروں میں پناہ لینے کی کوشش کی تاہم ایف سی نے انہیں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونےوالے تین ملزمان کی عینی شاہدین نے بھی شاخت کی ہے ۔۔ سماء
No comments:
Post a Comment