کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں کوشک میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے
میں 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق کوشک کے مقام پر ایران سے براستہ تفتان کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس کو نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بس پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حات تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
No comments:
Post a Comment