کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف مربوط آپریشن شروع کر دیا گیا۔آپریشن کا فیصلہ وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی ملاقات میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی سربراہی میں گزشتہ روز کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ، کور کمانڈر کوئٹہ ، آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شریک تھے۔اجلاس میں بلوچستان میں کالعدم تنظٰم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف مربوط آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی وزیراعلیٰ بلوچستان کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں کی جانب سے ایران کے راستے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی بس کی خودکش حملہ میں تباہ کر دیا گیا تھا جس میں پچیس سے زائد ہزارہ برادری کے افراد جاں بحق ہو گئے تھے،ہلاکتوں کے خلاف ہزارہ برادری نے میتوں کے ساتھ دو روز تک احتجاجی دھرنا دیئے رکھا۔وزیر داخلہ چودھری نثار،وزیر اطلاعات کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے میتوں کی تدفین کی تھی
No comments:
Post a Comment