چاغی(قدرت نیوز)تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کو سخت سیکورٹی میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچا کربذریعہ طیارہ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ کے بعدسخت سیکورٹی کی پیش نظر ایران ،عراق ،شام سے آئے ہوئے 301 زائرین میں سے 150 کودالبندین سے بذریعہ طیارہ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا 151 کو منتقل کیا جارہاہے ۔سانحہ مستونگ کے بعد عراق اور شام سے آنے والے زائرین کے سات بسوں پر مشتمل 301زائرین تفتان باڈر پاسپورٹ گیٹ سے چار روز قبل داخل ہوئے تھے مستونگ سانحہ کے بعد سخت سیکورٹی میں تفتان سے دالبندین لایا گیا دالبندین اہرپورٹ روڈ سے منسلک تمام راستوں کو پولیس ایف سی کے اہلکاروں سیکورٹی کیلئے تعینات کیا تھا سانحہ مستونگ کے بعد حکومت بلو چستان نے زائرین کو بحفاظت کوئٹہ پہنچانے کیلئے انہیں ایئرفورس کے طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا علاو ازین ڈپٹی کمشنر چاغی کی ہدایت پر 97زائرین کو نوکنڈی کے مقام پر روک لیا گیا اور زائرین کو واپس تفتان جانے کیلئے کہا گیا جبکہ زائرین نے تفتان واپس جانے سے انکار کر دیا اور اصرار کیاکہ حکومت ہمیں بحفاظت کوئٹہ پہنچا نے کا اہتمام کرے زائرین نے نوکندی کے مقام پر قو می شاہراہ پر دھرنابھی
No comments:
Post a Comment